22 جولائی 2014 - 10:56
ترکی: ملک میں صدارتی نظام نافذ کئے جانے کی ضرورت ہے

ترکی کے وزیراعظم رحب طیب اردوغان نے ایکبار پھر اپنے ملک کا سیاسی نظام، پارلیمانی سے صدارتی نظام میں تبدیل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابنا: رجب طیب اردوغان نے اے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی نظام سے مستقبل میں ترکی کی ترقی میں اور زیادہ مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں ترکی کا نظام، صدارتی نظام میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے اپنے ملک کے سیاسی نظام میں تبدیلی کی یہ درخواست، ایسی حالت میں کی ہے کہ وہ ترکی کی حکمراں، انصاف و ترقی پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات میں نامزد امیدوار کی حیثیت سے منتخب کئے گئے ہیں۔ ترکی کے صدارتی انتخابات، دس اگست کو منعقد ہوں گے۔ ترکی کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ اس ملک کے صدر کو عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب کیا جائے گا۔

.......

/169